مریم نواز کے بعد احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہو گئے ،اب کہاں ہیں اور ان کی حالت کیسی ہے ؟جانئے 

مریم نواز کے بعد احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہو گئے ،اب کہاں ہیں اور ان کی ...
مریم نواز کے بعد احسن اقبال بھی کورونا کا شکار ہو گئے ،اب کہاں ہیں اور ان کی حالت کیسی ہے ؟جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ  احسن اقبال کو کورونا ہوگیا،احسن اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے، میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے،تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیان نارووال سے درخواست ہے کہ میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں! ماسک پہنیں اور کورونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں۔یاد رہے کہ علامات ظاہر ہونے پر احسن اقبال نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے ۔ احسن اقبال نے خودکو گھر میں قرنطینہ کر کے اپنی سیاسی سر گرمیاں معطل کر دی ہیں ۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایک سال قبل10 جون 2020ء کو بھی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے اس وقت بھی خودکو گھر میں قرنطینہ کر کے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔

مزید :

کورونا وائرس -