ہمیشہ ملک کے لئے فائٹ کرتا ہوں،شاہین شاہ آفریدی

Jul 31, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہو رہا ہوں، میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا میں عزت سے کرکٹ کھیلوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بہت اچھا کام کر رہی ہے، جہاں عام لوگ نہیں جاسکتے وہاں ہماری فاؤنڈیشن جاتی ہے۔

  

 ۔فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ جب آپ ریڈ بال کھیلتے ہیں تو کرکٹ بہتر ہوتی ہے، بچوں کو اچھی چیزیں سکھانی چاہیے، ٹیم کے گیارہ کھلاڑی آپ کے دوست ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اس کو نہیں دیکھتا منفی چیزوں کا علم نہیں، میری تربیت اچھی ہے میں ہمیشہ ملک کے لئے فائٹ کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا چاہتا ہوں 

مزیدخبریں