اوکاڑہ میں مالک مکان مبینہ طور پرہنی ٹریپ کا شکار،بڑی رقم چھن گئی
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالک مکان کرائے دار خاتون کے ہاتھوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائے دار خاتون نے مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے، ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا۔
ملزمہ نے پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کرکے بلا لیا، جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کرکے اس کی نازیبا ویڈیو بنا لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا، ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کرکے مالک مکان عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔
پولیس کے مطابق 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔