ایک حلقے میں 40 امیدوار، چودھریوں کا مقابلہ خواجہ سراءکریںگے

ایک حلقے میں 40 امیدوار، چودھریوں کا مقابلہ خواجہ سراءکریںگے
ایک حلقے میں 40 امیدوار، چودھریوں کا مقابلہ خواجہ سراءکریںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ) گجرا ت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حلقہ حلقہ این اے 105سے چالیس کے قریب امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں چار سگے بھائی ایک باپ بیٹا ‘ ایک خاتون‘ ایک خواجہ سرا ءاور ایک عیسائی امیدوار بھی شامل ہے۔ امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری احمد سعید نے ن لیگ سے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی چوہدری احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی ، ان کے بیٹے چوہدری راسخ الٰہی نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں دیگر امیدواروں میں گل نواز ‘ انصر محمود ‘ چوہدری مبشر حسین پی ٹی آئی ‘ تصدق حسین ‘ افضل گوندل ‘ مرزا بلال بیگ ‘ نواز شاہین ‘ نجیب اللہ گورالہ ‘ عمران اللہ گورالہ ‘ ملک محمد لطیف ‘ ملک افتخار احمد ‘ چوہدری سلیم سرور جوڑا ‘ چوہدری محمد صفدر ‘ محمد عظیم ‘ یوسف مسیح ‘ ثمینہ مشتاق ‘ امجد فاروق ‘ عمر مسعود ‘ عثمان منظور دھدرا ‘ محمد اشرف شریف ‘ شامل ہیں حلقہ پی پی 110سے 35امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں دو سگے بھائی شامل ہیں امیدواروں میں چوہدری راسخ الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی ‘ طاہر محمود ‘ فخر عباس شاہ ‘ سجاد احمد وڑائچ ‘ ظفر اللہ خان ‘ افتخار احمد سماں ‘ جاوید اختر ‘ غلام عباس ‘ نجیب اللہ گورالہ ‘ عمران اللہ گورالہ ‘ چوہدری صفدر ممتاز سندھو ‘ ریاض احمد گوند ل ‘ قیصر محمود ‘ محمد اشرف تبسم ‘ رضا علی وڑائچ ‘ ذو الفقار علی وڑائچ ‘ محمد عظیم سندھو ‘ امجد فاروق ‘ محمد ادریس ‘ محمد اشرف ‘ محسن شہزاد ‘ یاور عباس ‘ خرم شہزاد ‘ محمد اشرف ‘ اور محسن شامل ہیں حلقہ پی پی 111سے بھی 35امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں بھی دو سگے بھائی اور دو صحافی بھی شامل ہیں ‘ ان دو بھائیوں میں میاں ہارون مسعود ‘ میاں عمران مسعود سرفہرست ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں ‘ حاجی عمران ظفر‘ چوہدری ظفر علی ‘ وقار نادر جوڑا ‘ زاہد سلیمی ‘ شہباز حسین ‘ طارق سلیم ‘ ندیم اشرف ‘ اعجاز احمد ‘ طاہر صادق ‘ عبد الغنی ‘ عثمان طیب ‘ محمد انور شیخ ‘ عثمان منظور دھدرا‘ انصر محمود ‘ اجمل علی خاور ‘ محمد فراز چوہدری ‘ چوہدری آصف حسین ‘ امجد فاروق ‘ اورنگزیب بٹ ‘ عمران یوسف ‘ اشتیاق احمد ‘ فیضان خالد ‘ مہر امتیاز احمد ‘ دیگر شامل ہیں حلقہ این اے 104سے آخری روز چوہدری وجاہت حسین ‘ تنویر گوندل ‘ نذیر احمد گوندل ‘ نوابزادہ مظہر علی خان ‘ سجاد احمد ساجد ‘ شامل ہیں حلقہ پی پی 109سے اسد اللہ وڑائچ ‘ بلال حسین گورسی ‘ زاہد محمو د انصاری ‘ تنویر احمد ‘ نذیر احمد ‘ گلزار احمد ‘ معین نواز وڑائچ ‘ ڈاکٹر فرحان میر ‘ افراسیاب ظفر‘ زیب النساء‘ حمزہ شبیر ‘ میر انجم رشید ‘ چوہدری بلال حسین ‘ حلقہ این اے 108سے عبد الحمید بٹ ‘ سعدیہ حمید بٹ ‘ محمد ریاض ضیاء‘ شہزاد احمد ‘ تنویر احمد ‘ نذیر احمد ‘ گلزار احمد ‘ طاہر الملک ‘ طارق رفیق وغیرہ شامل ہیں ۔

مزید :

گجرات -