شہریوں کے یورپ بھر میں بغیر ویزہ سفر کیلئے یورپی یونین کی شرائط پر عمل درآمد 3 سال میں یقینی بنائیں گے، ترکی

شہریوں کے یورپ بھر میں بغیر ویزہ سفر کیلئے یورپی یونین کی شرائط پر عمل درآمد ...

استنبول (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے یورپ بھر میں بغیر ویزہ سفر کیلئے یورپی یونین کی شرائط پر عمل درآمد 3 سال میں یقینی بنائے گا۔اتوار کو شمالی شہر تاکیرداﺅ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ عوامی ریلی سے خطاب کے دوران ترک وزیر خارجہ احمت اوگلو نے کہا کہ تین سال بعد ترک شہری کسی ویزے کے بغیر یورپ بھر میں سفر کے قابل ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 12 سال قبل ترکی کی اقتصادی قوت بہت کمزور تھی ، ملکی کرنسی(لیرا)کی کوئی قدر نہیں تھی، آج ترکی ترقی کی منازل کی جانب تیزی سے گامزن اور فی کس آمدنی میں 4 گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ملک کو واپس 90 ءکی دہائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...