کیپ ٹاﺅن میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

کیپ ٹاﺅن میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
کیپ ٹاﺅن میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنوبی افریقہ(نمائندہ خصوصی) کیپ ٹاﺅن میں 23مارچ کے حوالے سے ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کیپ ٹاﺅن میں رہائش پذیر سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی تقریب کا انتظام پاکستان کمیونٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیا تھا لوگوں کے اس پرجوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کے صدر راشد بشیر سیال اور نائب صدر شہزاد خان نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دیں وہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور 23مارچ کے دن ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی تقریب میں موجود لوگ بہت خوش تھے اس موقع پر راشد بشیر سیال نے لوگوں سے نئے ہائی کمشنر جناب نجم الثاقب کے پاکستانیوں کے مسائل کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا کہ کس طرح سفارتخانہ ہمارے مسائل حل کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو چاہئے کہ آپس میں بھائی چارے سے رہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے ہم لوگوں کو ایسے کام کرنے چاہئیں جس سے ہماری جنوبی افریقن سوسائٹی میں بھی عزت ہو۔

مزید :

عالمی منظر -