یوکرائن کے رہنما ویٹالی کلچکوکا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

یوکرائن کے رہنما ویٹالی کلچکوکا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

کیف(اے پی پی)یوکرائن کے رہنما ویٹالی کلچکو نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ جس کا مقصد پیٹرو پوروشینکو کی حمایت میں اضافہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔ کلچکو کی دست برداری اور ارب پتی پوروشینکو کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صدارتی انتخابات کے لئے سابق وزیر اعظم یولیا تیموشینکو اور پوروشینکو کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...