سعودی شہزادہ مقرن آج پروقارتقریب میں شاہی فرمان تسلیم کریں گے
ریاض(این این آئی)سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اپنے ولی عہد دوم مقرر کئے جانے کے جاری کئے گئے شاہی فرمان کی اطاعت کا (آج) پیر کو اعلان کریں گے، اس سلسلے میں ایک شاہی تقریب کو منعقدہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے رمانرواشاہ عبداللہ کی سفارش پر شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ شہزادہ مقرن ولی عہد شہزادہ سلمان کے جانشین ہوں گے،خیال رہے شہزادہ مقرن سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیںوہ ولی عہد سلمان کا منصب خالی ہونے کی صورت میں اگلے ولی عہد ہوں گے،اس سے قبل شہزادہ مقرن 2005 سے 2012 کے دوران وہ سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ رہ چکے ہیں،انہیں 1999 میں مدینہ کا گورنر بننے کا اعزاز بھی ملا جبکہ 1964 سے 1980 تک انہوں نے سعودی ائیر فورس میں ذمہ داریں نبھائیں۔ انہوں نے 1968 میں لندن سے ایروناٹکس میں گریجوایشن کی ڈگری لی تھی۔