انسانی حقوق سے متعلق بات نہ کر نے پر سعودی اور عالمی تنظیموں کی امریکی صدر پر تنقید

انسانی حقوق سے متعلق بات نہ کر نے پر سعودی اور عالمی تنظیموں کی امریکی صدر پر ...

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر براک اوباما کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات پربات نہ کرنے پر انسانی حقوق سے متعلق کام کرنیوالی سعودی اوربین الاقوامی تنظیمیں اور افراد نے امریکی صدر پرتنقیدشروع کر دی۔ صدر اوباما خواتین کے حقوق کی بحالی کیلئے کام کرنیوالی خاتون کارکن ماہا المنیف سے ملے تاہم انھوں نے شاہ عبداللہ کیساتھ مذاکرات میں انسانی حقوق کامعاملہ نہیں اٹھایا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اہلکارکاکہنا تھاکہ صدراوباماکارویہ مایوس کن رہا اورانھوں نے انسانی حقوق کے متعلق معاملات پربات کرنے کاموقع ضائع کردیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...