پاکستان افغانستان ،تاجکستان اور ایران معیشت کیلئے اہم ثابت ہوگی

پاکستان افغانستان ،تاجکستان اور ایران معیشت کیلئے اہم ثابت ہوگی

طاسلام آباد(اے پی پی) معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان ،تاجکستان اور ایران کی کانفرنس سیکیورٹی،تجارت اور مالیاتی شعبے کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان،افغانستان،تاجکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی مشترکہ کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے سلامتی،تجارت اور مالیاتی شعبے کو فروغ ملے گا، افغانستان میں قیام امن کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں خوشحالی اور امن کیلئے افغانستان میں استحکام بے حد ضروری ہے۔اس موقع پر مصروف تجزیہ نگار ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں چاروں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات سے خوشکوار نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد خطے اور دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کا سیکیورٹی معاملات پر مل بیٹھنا نہایت ضروری ہے۔

(taa/tar/ifa 1259:14)

مزید : کامرس


loading...