قیمتی پتھروں اور زیورات کے پا کستانی تاجروں کا وفد 27 مئی کو امریکہ روانہ ہوگا

قیمتی پتھروں اور زیورات کے پا کستانی تاجروں کا وفد 27 مئی کو امریکہ روانہ ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)قیمتی پتھروں اور زیورات کی تجارت سے وابستہ18 بڑے پاکستانی تاجروں کا وفد 27 مئی 2014ءکو امریکہ روانہ ہوگا۔ وفد اپنے دورہ کے دوران واشنگٹن اور لاس ویگاس جائے گا جہاں پر اسے شعبہ اور جیمز اینڈ جیولری کی نمائشوں میں شرکت اور مصنوعات کی نمائش کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔ اس دوران تاجر اپنے اداروں کی ترقی کے حوالے سے ذاتی منصوبے بھی تیار کریں گے تاکہ وطن واپس آکر اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق تربیت سپیشل امریکن بزنس انٹرن شپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے جس سے پاک امریکہ تجارتی روابط اور پاکستانی برآمدات کے اضافہ میں مدد حاصل ہوگی۔ امریکی ادارہ برائے تجارت قبل ازیں بھی جیمز، جیولری اور سرجیکل انڈسٹریز سے وابستہ افراد کو 2010ءاور 2012 میں تربیت فراہم کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ وفد کاامریکی دورہ 10 جون 2014ءکو ختم ہوگا

مزید : کامرس


loading...