پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 22.82فیصد کا نمایاں اضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 22.82فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 22.82فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ جولائی تا فروری 2012-13ءکے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 10.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 22فیصد سے زائد کے حوصلہ افزاءاضافہ سے زرمبادلہ کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا َ

اور اس سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی جبکہ زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا-

مزید : کامرس


loading...