پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگی غیرقانونی ہے ¾ آڈیٹر جنرل آف پاکستان
اسلام آباد(این این آئی) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگی کو خلاف ضابطہ اورغیرقانونی قراردیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگی خود حکومت کے وضع کردہ طریقہ کارکی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آڈٹ ضوابط پورے کئے بغیرکوئی بھی ادائیگی غیرقانونی ہے اس سلسلے میں سیکریٹری فنانس کو آٹھ اپریل کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔