بیر کے پھل کو گتے کے ڈبوں میں پیک کیا جائے ¾محکمہ زراعت پنجاب

بیر کے پھل کو گتے کے ڈبوں میں پیک کیا جائے ¾محکمہ زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے باغبان کو ہدایت کی ہے کہ بیر کے پھل کی برداشت کے بعدپھل کو گتے کے ڈبوں یا کریٹوں میں پیک کر یں تاکہ ان کو دور دراز کی منڈیوں تک بآسانی پہنچایا جا سکے۔پھل کو دور دراز علاقوں تک ترسیل کی غرض سے0.05%پوٹاشیم پرمیگنیٹ کے محلول سے دھوئیں تاکہ فنجائی نہ لگنے سے پھل کی کوالٹی صحیح رہے۔ نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان کے مطابق بیر کے پھل کونامیاتی میٹیریل میں پیک نہ کریں اوراس مقصد کے لیے نائیلون کا میٹیریل استعمال کریں ۔ بیرکی مناسب وقت اور بہتر طریقے سے برداشت کریں کیونکہ کچے پھل کی برداشت سے اس کا ذائقہ اور ساخت بُری طرح سے متاثر ہوتے ہیں۔


وقت سے پہلے برداشت کی صورت میںذائقہ ترش ہو جاتا ہے اور منڈی میں قیمت کم لگتی ہے۔ جبکہ دیر سے برداشت کی صور ت میں پھل زیادہ پکاہونے کی وجہ سے گل سڑ جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب میں بیر کی برداشت کا مناسب وقت فروری سے اپریل تک ہے۔ بیر کی کسی ورائٹی اور درخت کا پھل ایک ہی دفعہ نہیں پکتا۔ ہر درخت سے تین یا چار بار پھل توڑ کر برداشت مکمل کریں۔ پھل کی مناسب وقت پر برداشت اس کی کوالٹی پر بہت گہرا اثر رکھتی ہے۔

مزید :

کامرس -