ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 8.21 فیصد کی کمی دیکھی گئی

ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 8.21 فیصد کی کمی دیکھی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی ملکی درآمدات میں 8.21 فیصد کی کمی دیکھی گئی ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی میں جولائی تا فروری 2013.14ءکے دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی ملکی درآمدات 1.38 ارب ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران درآمدات حجم 1.503 ارب ڈالر تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے مقابلہ میں فروری کے دوران شعبہ کی درآمدات میں 7.92 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -