کریلے کی کا شت کیلئے متعدل آب وہوا موزوں ہے محکمہ زراعت پنجاب

کریلے کی کا شت کیلئے متعدل آب وہوا موزوں ہے محکمہ زراعت پنجاب

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کریلے کی کا شت کیلئے متعدل آب و ہوا موزوں ہے ¾ بیج کے اگاﺅ کیلئے 25سے30ڈگری سینٹی گریڈ در جہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق کریلا کی کا شت کیلئے زرخیز میرازمین مناسب ہے ایسی زمین جس کی تیزابی خاصیت7یا ا س سے کم ہو اورپانی کا نکاس بھی ا چھا ہو ایسی زمین میں کریلا کی پیداوار اچھی ہوتی ہے ۔فصل کی کاشت سے کم از کم ایک ماہ پہلے 10تا 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑ ی کھاد ڈال کر متی پلٹنے وا لا حل چلائیں ۔کھیت کو ہموار کر کے روانی کر دیں وترآنے پر 2سے 3بار سہاگاچلاکر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھر بھرا کر لیں۔ دا ب کے طریقہ سے جڑ ی بوٹیوں کوتلف کرنے کیلئے چند دن کے لیے چھوڑ دیں۔ پٹریوں کی نالیاں آدھا میٹر چوڑی رکھیں پٹریوں کے دونوں طر ف کیاریوںمیں 45 سینٹی میٹر فاصلے پر بیج 2 سے 3سینٹی میٹرگہرائی تک بوئیں اورکھیت کی آبپاشی کریں ۔

فصل کی پہلی آبپاشی کا شت کے فور ی بعد کریں اس کے بعد ہفتہ وار آبپاشی کریں۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈ ی کرتے رہیں

مزید : کامرس


loading...