فیس بک نے بھانڈا پھوڑ دیا

فیس بک نے بھانڈا پھوڑ دیا
فیس بک نے بھانڈا پھوڑ دیا

  


نیویارک  (مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا اصل دنیا سے ہٹ کر ہے اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی گفتگو زندگی پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔ اسی غلط فہمی نے ایک امریکی خاتون کو جیل پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق کولین کوڈنی نامی خاتون 2012ء میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتی پکڑی گئی تھی اور سزا کے طور پر جج کی جانب سے اسے وارننگ دی گئی اور ”افسر آزمائش“ کی نگرانی میں دے دیا گیا تھا۔ چند روز قبل اسے اچانک ٹیسٹ کے لئے اس کے ”نگران افسر“ کے پاس بلایا گیا۔ 2سالہ کولین نے سانس کے ذریعے کئے جانے والا یہ ٹیسٹ پاس کرلیا۔ تاہم خاتون نے بات کو ہی ختم کرنا مناسب نہ سمجھا اور فیس بک پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کردیا کہ وہ کل شراب پیتی رہی لیکن اس کے باوجود امتحان پاس کرلیا۔ اس کی قسمت خراب تھی کہ ایک مقامی پولیس افسر نے یہ پڑھ لیا اور اس کے نگران کو خبر کردی۔ اس کے بعد اسے پیشاب کے ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا جس سے معلوم ہوسکتا تھا کہ اس نے گزشتہ 80 گھنٹوں کے دوران شراب پی یا نہیں تاہم کولین نے جواب دئیے بغیر فون بند کردیا۔ اس کی آزمائش کا وقت چند دن میں ختم ہونے والا تھا لیکن اب یہ معاملہ دوبارہ عدالت جاپہنچا ہے اور اسے تین ماہ تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...