اپنی فلم ’’دیوداس‘‘ کا شدت سے انتظار ہے‘ زارا شیخ

اپنی فلم ’’دیوداس‘‘ کا شدت سے انتظار ہے‘ زارا شیخ
اپنی فلم ’’دیوداس‘‘ کا شدت سے انتظار ہے‘ زارا شیخ

  


لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فلم ’’دیوداس‘‘ کی ریلیز کا بڑی شدت سے انتظار ہے۔اس میں پارو کا کردار کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں زارا شیخ نے کہا کہ ’’دیوداس‘‘ ایک بنگالی ناول ہے جس پر ماضی میں بھارت اور پاکستان میں متعدد فلمیں بن چکی ہیں۔مجھے جب اس کردار کی آفر کی گئی تو میں نے پہلے سچترا سین اور ایشوریارائے کی فلمیں دیکھیں ۔ میں چاہتی تھی کہ لوگ جب یہ فلم دیکھیں تو انھیں اس میں زارا شیخ نہیں بلکہ پارو ہی نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں بھی ’’دیوداس‘‘ بنائی گئی مگر اسے پذیرائی نہ مل سکی۔

مزید : کلچر


loading...