ہالی وڈ فلم ’’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘‘ 8اگست کو ریلیز ہو گی

ہالی وڈ فلم ’’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘‘ 8اگست کو ریلیز ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)خوف ناک ننجا ٹرٹلز دنیا کے لیے بن گئے ہیں خطرہ، خوف اور دہشت کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ان سے مقابلہ کرنے نکل باہمت لڑکی اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔۔ کہانی ہے ہالی وڈ کی بہت جلد آنے والی مووی ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کی۔نیویارک میں ایک کے بعد ایک قیامت ٹوٹی پڑی ہے ، شہری گھروں سے نکلتے ہوئے کانپ رہے ہیں ۔ تباہی ہے جو لمحہ بہ لمحہ اس شہر کو روندتی جارہی ہے۔ دشمن ہے غیر معمولی صلاحیت کا حامل اور یہ کوئی اور نہیں خونخوار ننجا ٹرٹلزجن کا نشانہ بننے جارہے ہیں انسان ، لرزا کردینے والے مناظر ہیں ، واقعات ہیں ، نیست و نابود کرتی سفاکی ہے۔ ایسے میں نوجوان اپریل او نیل ننجا ٹرٹلز سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے ۔انہیں راہ راست پر لانا چاہتی ہے ۔ کیا وہ ہوجائے گی کامیاب ، کیا دنیا مزید تباہیوں سے بچ پائے گی۔ یہ پتہ چلے گا 8 اگست کو جب ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز سنیما گھروں میں آئے گی۔

مزید :

کلچر -