فلم’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘ کے سیکوئل’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو‘‘کانیا کلپ جاری

فلم’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘ کے سیکوئل’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو‘‘کانیا ...

نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کی2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘کے سیکوئل’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو‘‘کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔۔بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو 5 سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔

نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اْسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اْسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ڈریم ورکس اینیمیشن اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فینٹسی فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال13جون کو امریکی جبکہ4جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...