اوباما بش ہوگئے

اوباما بش ہوگئے
اوباما بش ہوگئے

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک تازہ سروے کے مطابق صدر باراک اوبامہ کی امریکی عوام میں غیر مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کی جانب سے کراۓ جانیوالے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ 59 فیصد عوام امریکی صدر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں . یہ ان کے دور صدارت میں نا پسندیدگی کی بلند ترین سطح ہے تاہم اس حوالے سے ریکارڈ ہولڈر سابق صدر بش ہیں کہ ایک وقت پر 72 فیصد امریکی ان کی کارکردگی پر غیر مطمئن تھے. اس سروے میں اوبامہ کو کم ترین نمبر وفاقی بجٹ  اور معیشیت کے موضوعات پر ملے. دوسری جانب امریکی ان کی خارجہ پالیسی سے بھی خوش نظرنہیں آتے. خارجہ امور کے حوالے سے 40 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں سے خوش نہیں. اس سے قبل ان کے لئے کم ترین سطح 50 فیصد تھی. روس کی یوکرائن کے خلاف جارحیت اور اس پر امریکی حکومت کی بے بسی اس کی اہم وجہ معلوم ہوتی ہے. امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال نومبر میں عام انتخابات میں حصّہ لینے والے ڈیموکرٹس صدر ابامہ کی بڑھتی ھوئی 'بدنامی' پر خاصے پریشان نظر آتے ہیں.
 
 
 
 

مزید : تفریح


loading...