چیئرمین پی او ایف گولڈ کپ کل شروع ہوگا

چیئرمین پی او ایف گولڈ کپ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پی او ایف گولڈ کپ کل سے واہ کینٹ میں شروع ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے14ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پاکستان ایئر فورس ، آرمی ، پولیس ، نیوی ، چاروں صوبے، فاٹا ، ایچ ای سی ، واپڈا ، ریلوے ، اسلام آباد اور پی او ایف شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایونٹ تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے کیونکہ اس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف بین الاقوامی ایونٹس کے تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 8روزہ ایونٹ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔