قومی جوڈو ٹیم ساﺅتھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10اپریل کو نیپال روانہ ہوگی

قومی جوڈو ٹیم ساﺅتھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10اپریل کو نیپال روانہ ...

اسلام آباد (اے پی پی)18رکنی قومی جوڈو ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ 10اپریل کو نیپال روانہ ہوگی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ 12سے 14اپریل تک نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں کھیلی جائیگی،جس میں شرکت کیلئے 7لڑکے 7لڑکیاںاور چار افیشلز پاکستان کی نمائندگی کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے اور چیمپئن شپ کیلئے وہ بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ ساﺅتھ ایشین جوڈہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے اچھی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے اور توقع رکھتے ہیں کے ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...