ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کا اجلاس 6اپریل کو ہوگا

ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کا اجلاس 6اپریل کو ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی)ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ (ڈبلیو بی سی ایل) کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ ماہ 6اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ کرینگے ۔ اجلاس میں ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جنوبی افریقہ آرمنڈ بام ، ڈائریکٹر گلوبل انگلینڈ روری فیلڈ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں رواں سال دسمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے تاریخ اور شیڈول کا اعلان اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔قومی جوڈو ٹیم ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10اپریل کو نیپال روانہ ہوگی

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...