پنجاب رینجرزکے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالاکاانعقاد
لاہور ( آئی این پی ) پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالاکا رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں انعقاد کیاگیا۔جس میں بڑوں، بچوں نے جوش و جذبے سے حصہ لیا۔جس میں بچوں نے میوزیکل ، بوری ریس ، غباروں میں ہوا بھرنا،گھڑاور اونٹ سواری ،پھل کھانے کے مقابلوں میں حصہ لیاجبکہ بڑوں نے کرکٹ، ٹینس ،فٹ بال ، کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سالانہ سپورٹس گالاکے منفرد اور دلچسپ مقابلوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔سپورٹس گالامقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل خان طاہرجاوید خان تھے۔آپ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔آپ نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آپ نے کہا کہ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دوسری سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔