سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

                   میامی (سپورٹس ڈیسک) سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے نا لی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ساتویں بار میامی اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق میامی، فلوریڈا میں کھیلے گئے میامی ڈبلیو ٹی اے سنگلز کے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے عالمی نمبر دو چین کی نا لی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ساتویں بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ پہلے سیٹ میں سرینا ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد 7-5 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں انہوں نے چینی حریف کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 6-1 فتح حاصل کی۔ سرینا ولیمز کا یہ سال کا دوسرا ٹائٹل ہے، وہ مجموعی طور پر 59 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں جس میں 17 گرینڈ سلم بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...