شالامار ہسپتال میں ایک سال تک کے بچوں کا مقابلہ صحت

شالامار ہسپتال میں ایک سال تک کے بچوں کا مقابلہ صحت

لاہور(جنرل رپورٹر) شالامار ہسپتال میں ایک سال تک کے بچوں کا مقابلہ صحت منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی جبکہ دوسرے شہروں سے بھی لوگوں نے مقابلے میں بھر پور حصہ لیا۔ مقابلے کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک سے چھ ماہ تک کے بچے اور دوسرے حصے میں چھ ماہ سے ایک سال تک کے بچے شامل تھے۔صحت مند بچوں کا انتخاب ڈاکٹرز کی جیوری نے کیا۔چھ ماہ تک کے بچوں میں پہلاانعام مبیہہ فاطمہ، دوسرا موسیٰ محسن اور تیسرا عبدالرافع نے حاصل کیا جبکہ ایک سال تک کے بچوں میں پہلا انعام عبدالرحیم، دوسرازینب اعجاز اور تیسراسیدہ حرا بخاری نے حاصل کیا۔ دونوں گروپوںمیں پہلے نمبر پر آنے والے بچوں کو سونے کی انگوٹھیاںدی گئیں۔اس کے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے گئے۔ چیف ایگزیکٹیو شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انعامات حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کومبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شالامار ہسپتال میں بچوں کا مقابلہ صحت ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد والدین میں بچوں کی صحت کے حوالے آگاہی پھیلانا اور انہیں مفید مشورے دینا ہے، تاکہ آنے والی نسل کو صحت مند بنایا جاسکے۔اس موقع پر مہمان ِ خصوصی معروف فلم سٹار افضل خان (جان ریمبو) ، صاحبہ اور معروف گلوکار وارث بیگ تھے۔ انہیں چیف آپریٹنگ آفیسرشالامار ہسپتال پروفیسر احمد وسیم یوسف نے اعزازی شیلڈ یںپیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...