پانچ مرلہ مکان پر ٹیکس کی چھوٹ واپس لینا قابل مذمت ہے، فرید پراچہ

پانچ مرلہ مکان پر ٹیکس کی چھوٹ واپس لینا قابل مذمت ہے، فرید پراچہ

 لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سابقہ حکومتوں کی طرف سے غریب عوام کو ملنے والے ریلیف کو بھی واپس چھین رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ مرلہ تک مکان پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کو موجودہ حکومت نے واپس لے لیا ہے اور اب دو مرلہ ، تین مرلہ مکانات والے غریبوں ، محنت کشوں ، چھابڑی فروشوں ، معمولی ملازمین کو بھی ٹیکس کے نوٹسز مل رہے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جارہاہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان غریبوں سے ٹیکس لے کر حکومت کتنی امیر ہو جائے گی اور اس کے کتنے خزانے بھر جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، وڈیروں ، بدعنوانوں ، ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں پر تو حکومت مہربان ہے اور ان کو ہر طرح کی ٹیکس مراعات حاصل ہیں لیکن غریب کی چمڑی ادھیڑ کرہی حکومتی رٹ قائم کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف پانچ مرلہ مکانات کی چھوٹ برقرار رکھی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...