شرپسندوں نے رضارومی نہیں آزادی صحافت کوگولیاں ماریں، راناضیاءاللہ

شرپسندوں نے رضارومی نہیں آزادی صحافت کوگولیاں ماریں، راناضیاءاللہ

 لاہور( پ ر ) ا نجمن پٹواریاں لاہورڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری راناضیاءاللہ خاں نے مقامی نیوزچینل کے سینئرتجزیہ کار رضارومی کی گاڑی پرگولیوں کی بوچھاڑاوربیگناہ ڈرائیور کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کیخلاف ننگی جارحیت قراردیا ہے۔حکومت اہل صحافت کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے اوررضارومی پرقاتلانہ حملے میں ملوث شرپسندعناصر کوفوری گرفتارکرکے انہیں قرارواقعی سزادے ۔وہ انجمن پٹواریاں لاہورڈسٹرکٹ کے ایک ہنگامی اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔راناضیاءاللہ خاں نے مزید کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان کو صحافیوں کیلئے غیرمحفوظ سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں صحافیوں کے قتل کی شرح انتہائی خطرناک ہے ۔صحافی سچائی کے علمبرداراورسچ کی تلاش کرنیوالے عوام کااثاثہ ہیں ۔انہوں نے کسی صورت باطل کوحق کہنا نہیں سیکھا ،پاکستان کے صحافی تنہا نہیں کیونکہ بیس کروڑعوام ان کی پشت پرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضارومی اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔ان کے ہاتھوں میں لہراتا حق وصداقت کاپرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رضارومی کسی کے ساتھ فریق بنے بغیر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہیں ۔جوسچائی کی راہ پرگامزن ہوں ان سے ہرکوئی خوش نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ رضارومی دباﺅمیں آنیوالے نہیں ،ان کی پیشہ ورانہ استقامت اور فہم وفراست قابل دادہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...