پرویز مشرف کی طبیعت پھر خراب ،آئی سی یو میں داخل

پرویز مشرف کی طبیعت پھر خراب ،آئی سی یو میں داخل

                          اسلام آباد )خصوصی رپو رٹ(سابق صدر پرویز مشرف کی گذشتہ روز ہسپتال میں طبیعت اچانک زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا، ڈاکٹروںکے مطًابق سابق صدر کا بلڈ پریشر ا چانک بڑ ھ گیاجس کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر کو غداری کیس کے سلسلے میںعدالت نے طلب کر رکھاہے اور آج غداری کیس کی سما عت ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ تیار کر لی ہے کہ پرویز مشرف ہسپتال سے باہر نہیں جا سکتے،، خصوصی عدالت سے والدہ کی تیماری داری کے لئے مشرف کے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی جائے گی۔ پرویز مشرف نہیں، رپورٹ کل عدالت میں پیش ہوگی۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت پیشی میڈیکل رپورٹ سے مشروط کر دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مشرف ہسپتال سے باہر نہیں جا سکتے۔ عدالت پیشی کیلئے ڈاکٹروں کی اجازت انتہائی ضروری ہے۔ والدہ کی تیمارداری نہ کرنے کے باعث سابق صدر شدید صدمے میں ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے عسکری ادارہ برائے امراض قلب نے میڈیکل رپورٹ تیار کر لی ہے اور مشرف کی والدہ کی میڈیکل رپورٹ بھی کل موصول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق والدہ کی تیمارداری کیلئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی جائے گی (غداری کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے وکلاءنے عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف کے وکلاءکے پینل کا اجلاس گذشتہ روز شریف الدین پیر زادہ کی صدارت میںہوا جس میںعدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔پرویز مشرف کے وکلاءنے یہ فیصلہ جسٹس فیصل عرب کو خصوصی عدالت کی سربراہی سے نہ ہٹانے پر کیا ہے۔ وکلاءکا کہنا تھا کہ جسٹس فیصل عرب نے خودکو عدالت سے الگ کر لیا تھا اس لئے وہ عدالت کے بنچ میں کیو ں شامل ہو رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...