نریندر مودی وزیر اعظم بن گئے تو بھارت ٹوٹ جائے گا ،اے کے انتھونی

نریندر مودی وزیر اعظم بن گئے تو بھارت ٹوٹ جائے گا ،اے کے انتھونی

                                نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کے فوجی کمانڈر ہیں جو بھارتی فوج کی حوصلہ شکنی میں لگے ہیں،انتہا پسند لیڈر وزیر اعظم بن گئے تو ملک ٹوٹ جائے گا،وہ بھارت کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔کیرالہ میں جلسے سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی نامزد وزیراعظم نریندر مودی کے بیان سے فوج کا حوصلہ کم ہوا اگر ایسا شخص برسراقتدار آ گیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوسکتا ہے نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی برسراقتدار آ گئی وزیراعظم کے عہدے پر نریندر مودی فائز ہوا تو یہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے نہ صرف ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو گا بلکہ فرقہ پرستی کی گونج ہر طرف سے سنائی دے گی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ گجرات کے وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم عہدے کے نامزد امیدوار سنگ پریوار اور آر ایس ایس کی پیداوار ہے اور اس شخص کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی مودی لہر نہیں ہے اور نہ ہی نریندر مودی کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا کہ وہ ملک کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یو پی اے تیسری بار بھی مرکز میں حکومت بنائے گی اور فرقہ پرستوں کے خوابوں کو چکنا چور کرکے رہے گی۔ وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اندرون اور بیرون ملک کے عوام کے سامنے ہے اس پارٹی نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ ملک کی اقلیتوں کو دبانے اور ان کا استحصال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اور ملک کے رائے دہندگان پارلیمنٹ کے الیکشن میں اس پارٹی کو ہمیشہ کے لئے نابود کردیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...