ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی

ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( اے این این )ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی نظریاتی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کیساتھ منعقد کی جائیگی ¾ برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا بڑا قافلہ قائد عوام کے مزار پر حاضری دے گا اور گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریگا ۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، پارٹی امور کی سربراہ محترمہ فریال تالپور اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر برسی کی تقاریب کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر خواجہ عاطف بشیر نے یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی بھرپور انداز میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی ۔ دارلحکومت مظفرااباد میں قائد عوام کی برسی کے سلسلہ میں متعدد دعائیہ تقاریب منعقد ہونگی اور عثمان پلازہ میں اس مناسبت سے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی ۔

مزید :

صفحہ اول -