نیا عدالتی ہفتہ، سپریم کورٹ کے اسلام آباد میں چار بنچ تشکیل

نیا عدالتی ہفتہ، سپریم کورٹ کے اسلام آباد میں چار بنچ تشکیل

 اسلام آباد( آن لائن ) نئے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیر سے جمعرات تک چار جبکہ جمعہ کو پانچ بینج تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق آج پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسن ، جسٹس شیخ عظمت سعید جبکہ دوسرا بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم ، تیسرا بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس ثاقب میاں نثار ، جسٹس دوست محمد خان اور بینچ نمبر چار میںجسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر عالم پرمشتمل ہوگا اس کے علاوہ جمعہ کو مقدمات کی سماعت بینچ نمبر ایک چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس شیخ عظمت سعید ،دوسرا بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم ، تیسرا بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان ، چوتھا بینچ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور بینچ نمبر پانچ میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہوگا آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں سپریم کورٹ میں مظفر گڑھ میں ملزم کوچھوڑنے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی خود سوزی سے متعلق ازخود نوٹس کیس ، الیکشن امور، سروس امور ، لاپتہ افراد کے مقدمات ، پیسکو کی جانب سے مختلف کمپنیوں کیخلاف درخواستوں ، سماجی کارکن پروین رحمن قتل کے سلسلے میں جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست لاپتہ تاسف علی کیس خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات ، رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کیخلاف جعلی ڈگری کیس ای او بی آئی کرپشن کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

مزید : صفحہ اول


loading...