علامہ اسلم صدیقی کا ”اساتذہ کے حقوق“ کے موضوع پر خطاب

علامہ اسلم صدیقی کا ”اساتذہ کے حقوق“ کے موضوع پر خطاب

لاہور (پر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس ہدایت کی نشست میں ”اساتذہ کے حقوق“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مذہب بھی ہے اور دین بھی، اسلام کا ایک نظام ہے اللہ پاک نے ہمیں قرآن پاک عطا فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک اور حدیث کو محفوظ کر رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بار بار تنبیہ کی گئی ہے کہ اے مسلمانو تم اپنے اللہ اور اس کے رسول کی طرف رجوع کرو۔ قرآن اور سنت یہ دو بنیادیں ہیں جبکہ زندگی تغیرات کا نام ہے اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے علم و دانش، مذہب،معاشرے و تمدن، آئین، ثقافت ہمارے مذہب اسلام میں واضح ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں واضح طور پر فرمایا ہے جو آدمی دنیا میں قرآن پر عمل نہیں کرے گا وہ عذاب پائے گا ہمیں اپنی زندگی میں قرآن پاک کے تصور کو سامنے رکھ کر اپنی زندگی گزارنی چاہئے یہی مقصد حیات ہونی چاہئے، قرآن ہمارے لئے رشد و ہدایت ہے اور اس پر ہمیشہ عمل پیرا رہتے رہو قرآن پر عمل میں ہمارا نجات کا ذریعہ ہے ہمیں آداب شریعت کو سمجھنا چاہئے اساتذہ علماءکا احترام کرنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...