صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی توہین اسلام دشمنی ہے : علامہ ممتاز اعوان

صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی توہین اسلام دشمنی ہے : علامہ ممتاز اعوان

 لاہور (پر)تمام مسالک ورلڈ پاسبا ن ختم نبوت اور اتحاد علماءکونسل کے بانی سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر راہنما میاں محمد اویس ،مفتی عاشق حسین رضوی ، علامہ شعیب الرحمن قاسمی ، مولانا عبد اللہ روپڑی ، علامہ وقار حیدر نقوی اور ڈاکٹر محمد زاہد ربانی نے مسجد حضرة عمار بن یاسر ؓاور حضرة اویس قرنی ؒکے مزار کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی توہین صریحاً اسلام دشمنی ہے یہ سراسر یہود و نصاریٰ کی ناپاک سازش ہے انہوںنے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات کی توہین سے دنیاکی ایک چوتھائی قوم ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سخت مجروح ہوئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...