وفاقی حکومت کا میرزبیر محمود کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ

وفاقی حکومت کا میرزبیر محمود کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور(آئی اےن پی) وفاقی حکومت کا میرزبیر محمود کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ ‘سندھ حکومت کو بھی نئی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آئی جی سندھ کی مستقل تقرری کی جا رہی ہے اور اس کےلئے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان میر زبیر محمود کا انتخاب کیا گیا ہے جو لاہور میں بھی ایس ایس پی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اوران کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس بارے میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...