اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں پر پاکستان کی قرار داد منظور ہونا خوش آئند ہے، نعیم میر

اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں پر پاکستان کی قرار داد منظور ہونا خوش آئند ہے، ...

لاہور (وقائع نگار )ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور تاجروں نے اقوام متحدہ کی حقو ق انسانی کو نسل میں ڈرون حملو ں پر پاکستان کی قرارداد منظور ہونے کو خوش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری کے بعد امریکہ پر دباﺅ بڑھے گا اور توقع ظاہر کی جاتی ہے کہ ڈرون حملو ں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے ملک میں امن و امان کی راہ ہموار اور معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے تاہم اقوام متحدہ قرار داد کی منظوری پر امر یکہ کو پابند بنائے ان خیا لا ت کا اظہار پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران پاکستان کے مر کزی جنرل سیکر ٹر ی نعیم میر ، بزنس مین پینل کے چیئر مین طارق سعید، سارک چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک ،لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سا بق سینئر نائب صدر عر فان اقبال شیخ ،صدر پاکستان سمال ٹر یڈرز بابر بٹ اور انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پر ویز نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان میں ڈرون حملو ں کی بندش کے حوالے سے قرار داد کی منظور ی بہتر اقدام ہے۔

 جس میں 27ممالک نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیے ہیں ۔تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ قرار داد کی منظور ی کو عملی جامہ پہنا نے کے لیے امر یکہ پر زور ڈالے انھو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 1948میں کشمیر میں رائے شماری کے لیے قرار داد کی منظوری دی جس پر آ ج تک عملدرآ مد نہ ہو سکا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر نا ملکی سا لمیت اور بقاءپر سوالیہ نشان ہو تا ہے لہذا امر یکہ کو چائیے کہ اقوام متحدہ میں پاس ہو نے والی قرار داد کو من و عن تسلیم کر ے ۔ صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ جنیوامیں منظور ہو نے والی قرار داد کے بعد امریکہ پر دباﺅ بڑھے گا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈرون حملو ں میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انھو ں نے مزید کہا کہ اگر امر یکہ اقوام متحدہ کی قرار داد کو عملی جامہ پہنا دے تو پاکستان میں امن قائم ہو گا اور ملکی معیشت کا گراف بلند ہو نے سے ملک میں خو شحالی آئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...