پیپلز پارٹی گلف کی بلاول بھٹو کودھمکی آمیز خط ملنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت

پیپلز پارٹی گلف کی بلاول بھٹو کودھمکی آمیز خط ملنے کی پُر زور الفاظ میں مذمت

لاہور(پر)پاکستان پیپلز پارٹی گلف(مڈل ایسٹ) کے صدر میاں منیراحمد ہانس نے بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خط ملنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر نوٹس لے دہشگردوں کیخلاف واضح مؤ قف اپنانے پر دہشگردبلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہو گئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھٹو خاندان کے افراد کے ساتھ جو کچھ ہوا اس تنا ظر میں بلاول بھٹو زرداری کو دی جانیوالی دھمکیاں انتہائی تشویشناک ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کر رکھا ہے۔

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مشن اور تحریک کا نام ہے جبکہ کارکن اس تحریک اور مشن کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط اور مستحکم قوت ہے اور اس کے خلاف سامراجی قوتوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...