واہگہ بارڈر پر آج ہزاروں کاشتکار بھارت کیساتھ تجارت کےخلاف دھر نا دینگے

واہگہ بارڈر پر آج ہزاروں کاشتکار بھارت کیساتھ تجارت کےخلاف دھر نا دینگے

لاہور (اسد اقبال )پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام واہگہ بارڈر پر آج ہزاروں کاشتکار اور زمیندار پاک بھارت تجارت کے خلا ف احتجا جی دھر نا دیں گے جبکہ ملک میں زرعی ایمر جنسی کے نفاذ اور کسانو ں کے معاشی قتل ہونے پر حکو مت مخالف نعرہ بازی اور احتجا جی مظا ہرہ بھی کیا جائے گا۔جس میں صوبہ پنجاب سمیت بلو چستان ، سندھ اور خیبر پختو نخواسے کسان تنظیمو ں کے نمائندے بھی شر کت کر ے گے ۔پاکستان سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مر کزی صدر خالد محمو د کھو کھر نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جبکہ حکو مت وقت کا شتکاروں کو ریلیف دینے کی بجائے زرعی مداخل کی قیمتو ں میں اضا فہ اور بھارت کی آئی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ حکو مت نے اگر آئی ایم ایف کی ہدایت پر پاک بھارت تجارت کھو لی تو ملکی کاشتکارمعاشی استحصالی کا شکار ہو جائیں گے ۔ جبکہ ملک بھر کے کسان سر اپا احتجا ج بنتے ہو ئے پارلیمنٹ کا رخ کر نے پر مجبو ر ہو جائیں گے

واہگہ بارڈر دھرنا

مزید : علاقائی


loading...