وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح پرمبارکباد

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح ...

لاہور (پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ توقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور انشاء اللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیت کا وطن لوٹے گی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی احمد شہزاد کو بھی مبارکباد دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...