آج عدالت میں پیشی کے امکانات موجود ہیں،قانونی ماہرین

آج عدالت میں پیشی کے امکانات موجود ہیں،قانونی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل) مشرف کے جرم کی گواہ پوری قوم ہے،کریمنل ایکٹ 1976کے تحت ارٹیکل 6ثابت ہونے والے شخص کی ضمانت نہیں ہو سکتی ۔ان خیالات کا اظہار ملک کے قانونی ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کے آج عدالت میں پیشی کے امکانات موجود ہیں کیونکہ عدالت کے حکم پر بھی پیش نہ کیا گیا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر توہین عدالت کلیم ہو سکتا ہے۔پرویز مشرف جر م سنائے جانے پر انکار کا حق رکھتے ہیں جس کو بعد میں حکومت کو ثابت کرنا ہو گا۔جس کے بعد مزید جرح کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔ماہر قانون دان اے کے ڈوگر نے کہا کہ مشرف کے آج عدالت میں پیش نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایوب اور یحیٰ کے مارشل روکنے کیلئے آئین توڑنے کی روایت ختم کرنے کیلئے 1976 میں آرٹیکل 6لایا گیا تھا جس کی ضمانت ہو سکتی ہے اورنہ ہی یہ آرٹیکل دنیا کے قوانین میں موجود نہیں ہے۔سنگین غداری کی دو ہی سزائیں ہیں سزائے موت یا عمر قید دوسری کوئی سزا قانون میں موجود نہیں ہے۔ماہر قانون دان عمران ادریس بٹ نے کہاکہ پرویز مشرف کا کیس درست سمت جا رہا ہے جس کیلئے آج پرویز مشرف ضرور پیش ہونگے۔سنگین غداری کی سخت سزائیں موجود ہیں ،ڈکٹیٹر کو سزا ملنا درست فیصلہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -