اپریل فول ڈے اسلامی تعلیمات کے منافی و گناہ کبیرہ ہے ،سنی تحریک علماء بورڈ

اپریل فول ڈے اسلامی تعلیمات کے منافی و گناہ کبیرہ ہے ،سنی تحریک علماء بورڈ

اسلام آباد( اے این این)پاکستان سُنّی تحریک علماء بورڈکے جیدعلماء ومفتیان کرام نے ’’اپریل فول ڈے‘‘ کواسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ’’اپریل فول ڈے‘‘ منانا قطعاََ حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں پر لعنت فرمائی ہے۔رسول اللہ ﷺ نے جھوٹ کو منافقین کی نشانی قراردیاہے۔ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتے ایک میل دور ہو جاتے ہیں ۔اسلام نے یہودو نصاریٰ کی رسم پر چلنے کو گمراہی قراردیاہے۔اپریل فول ڈے منانے والے دوہرے گناہ کامرتکب ہوتے ہیں۔ ایک تو جھوٹ بولتے ہیں جو کہ کبیرہ گناہ ہے اور دوسرا نصاریٰ کی بری رسم پر چلتے ہیں۔مرکزاہلسنّت ترنول سے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں سُنّی تحریک علماء بورڈکے رہنماؤں مفتی غفران محمودسیالوی، شیخ الحدیث مفتی قاضی سعیدالرحمن،مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی،مفتی محمدعارف چشتی،علامہ وسیم عباسی،علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ عبداللطیف قادری، صاحبزادہ خالدمحمود ضیاء، علامہ پروفیسرکامران اسلم،علامہ تنویرحسین قادری اورعلامہ اشتیاق احمد،علامہ بشیراحمدنقشبندی،علامہ سرفرازاحمدچشتی، علامہ ہاشم مجددی ،علامہ طاہرمحمودنقشبندی،پروفیسرمحمدطیب رضا،علامہ گلفرازاحمدنقشبندی،علامہ نثاراحمدنوری،علامہ عارف ہزاروی،علامہ نسیم صدیقی،علامہ ثناء اللہ قادری سمیت دیگر علماء ومفتیان کرام نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یکم اپریل کے دن فول ڈے منانے والے نام نہادمسلمانوں کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ۔جو لوگ کسی کو پریشان کرنے کیلئے جھوٹی افواہیں اُڑا تے ہیں اورایک دوسرے کو پریشانی و حیرانی میں مبتلا ء کر کے خود خوش ہوتے ہیں وہ دراصل فرنگی معاشرے کی ایک مشہور قبیح رسم کو اسلامی معاشرے میں فروغ دیتے ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...