وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی فہرست وزارت صنعت و پیداوار کو بھجوا دی گئی، چار سرکاری ممبران کے علاوہ نجی شعبے سے جمال صدیقی، کمال الدین خان، خواجہ طارق نذیر اور یاور عرفان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بنا یا گیا ہے تاہم عادل خٹک نے پہلے ہی معذرت کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد وزیر اعظم آفس نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز 9ممبران کی فہرست بھجوا دی ہے جوکہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کو موصول ہو گئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چارسرکاری ممبران جبکہ پانچ ممبران نجی شعبے سے شامل کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ممبران میں ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خاقان مرتضیٰ، نمائندہ وزارت صنعت و پیداوار، نمائندہ وزارت خزانہ اور نمائندہ وزارت تحفظ خوراک جبکہ نجی شعبے سے شامل کئے جانے والوں میں جمال صدیقی، کمال الدین خان ،خواجہ طارق نذیر اور یاور عرفان شامل ہیں تاہم اٹک آئل ریفائنری کے ایم ڈی عادل خٹک نے بورڈآفڈائریکٹرز کا ممبر بننے سے پہلے ہی معذرت کر لی مگر ان کا نام اس کے باوجود تھی وزارت صنعت و پیداوار کو وزیر اعظم آفس سے بھجوائی گئی فہرست میں موجود ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...