دہشتگردوں سے مذاکرات شریعت اورآئین کیخلاف ہیں،ثروت اعجازقادری

دہشتگردوں سے مذاکرات شریعت اورآئین کیخلاف ہیں،ثروت اعجازقادری

لاہور (سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سُنّی تحریک انجینئرمحمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ حکومت کے دہشت گردوں سے مذاکرات شریعت اورآئین کے خلاف ہیں۔قوم کے سامنے ہمارا موقف صحیح ثابت ہوا کہ دہشتگردوں کے ہمدرد اور مددگار اسمبلیوں میں موجود ہیں۔ سمیع الحق اپنے دہشتگرد شاگردوں سے 60ہزار پا کستانیوں اور 5 ہزار سکیورٹی فورسز کی شہادتوں کاشریعت محمد ﷺ کے مطابق قصاص لیکر دیں۔ سمیع الحق نے طالبان کی حمایت میں پا کستان اور اس کے 18کروڑ عوام کو دھمکی دی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مولانا سمیع الحق اپنے شاگردوں کے ہاتھو ں شہید ہونے والے 23ایف سی اہلکاروں کی میتیں واپس لا کر ان کے ورثہ کے حوالے کریں، سمیع الحق کو چاہئے وہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سمیت تمام مغویوں کو اپنے دہشتگردشاگردوں سے واپس لا کر دیں ۔ پا کستان میں ایک مخصو ص سوچ اور فرقے کو غیر ملکی اشاروں پر حکومتی سر پر ستی میں ملک و قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔بندوق کی نوک پر دہشت گردوں نے حکومت کو سجدہ ریز ہو نے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہم حکومت پا کستان خصوصا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پا کستان میاں محمد نوازشریف کوبتانا چا ہتے ہیں کہ صحافیوں ،علماء اور پا کستان کی سکیورٹی فورسز کو طالبان کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے بعد اب مذاکرات کا کو ئی مقصد نہیں رہا ۔علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،بلاول بھٹو زرداری ،صحافیوں اور پا ک سکیورٹی کو دی جانے والی دھمکیوں کا مر کزی اور پنجاب حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چا ہئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وزیربرائے مذہبی اُمورآزادکشمیرصاحبزادہ حامدرضاکی رہائشگاہ پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ سعودی حکومت پا کستان میں مذہبی فرقہ واریت اور مذہبی دہشت گردی کو تقویت دینے کے لئے شدت پسندوں اور مذہبی انتہا پسندوں کو پیسہ اور دیگر وسائل فراہم کر رہی ہے۔حکومت محض بیان با زی کی بجائے دینی مدارس کی چھان بین اور حکومتی تحویل میں لینے کے مناسب اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں موت کا رقص جاری ہے مگر ذمہ دران کے خلاف کاروائی کی بجائے ملک دونو ں بڑ ی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف نمبر سکورنگ میں لگی ہوئی ہیں۔غریب عوام کو فوری طور پر تھر پارکر میں روٹی ،کپڑا ،مکان فراہم کیا جانا ضروری ہے۔تھر پا رکر میں تمام بنیاد ی شہری حقوق کی فراہمی تھر پارکر کے غریب عوام کا حق ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ سابق وزیربرائے مذہبی اُمورآزادکشمیرصاحبزادہ حامدرضاسُنّی تحریک کے صوبائی صدرمحمد شاداب رضا نقشبندی،صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قا دری،سیالکوٹ کے قائمقام ضلعی صدرحافظ محمد غلام مرتضی نقشبندی و تحصیل صدر ڈسکہ محمد سجاد قادری ویگر بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...