مناواں ڈکیتی مزاحمت پر انسپکٹر رانا شاہد کے قتل کا دوسرا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

مناواں ڈکیتی مزاحمت پر انسپکٹر رانا شاہد کے قتل کا دوسرا ملزم پولیس مقابلے ...

                                              لاہور ( کرائم سیل) مناواں کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر انسپکٹر کو قتل کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس نے نعش کو مردہ خانے میں جمع کروا کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا گیاہے کہ چند ماہ قبل عید کے روز انسپکٹر رانا شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں کو ملنے جا رہے تھے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے روک کر نقدی ، زیورات چھیننے کی کوشش کی تو اس دوران انسپکٹر رانا شاہد نے ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ملزم شہزاد اشرف عرف فیضی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے رانا شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔جس کا مقدمہ تھا نہ ہربنس پورہ میں درج کیا گیا ۔ ایک ملزم عمران عرف کاشی مقسط فرار ہوگیا پولیس نے انٹر پول کی مدد سے اسے گرفتار کرکے لاہور لائی اور سب انسپکٹر ریاست باجوہ عمران عرف کاشی کے ہمراہ پسٹل برآمد کرنے کیلئے ملزم کے ہمراہ بھینی روڈ پہنچے جہاں عمران عرف کاشی کے ساتھی اسے چھرانے پہنچ گئے ۔مبینہ مقابلے کے دوران کاشی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،جن کی تلاش کیلئے پولیس سر گرم ہے، اسی دوران کانسٹیبل شہزاد غفور کی پنڈلی کے قریب سے ایک فائرگزراجس سے وہ معمولی زخمی ہو گیا ۔تھانہ مناواں میں مقابلے کا مقدمہ درج کر وا دیا گیا کہ تین افراد کار پر آئے عمران عرف کاشی کو چھڑانے کی کوشش کی فائرنگ کے تبادلے میں عمران عرف کاشی مارا گیا جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا ۔

مزید : علاقائی


loading...