فارورڈ بلاک سیاسی جماعت میں نہیں ، پارلیمنٹ یا اسمبلی کے اندر بنتے ہیں، اعجاز چودھری

فارورڈ بلاک سیاسی جماعت میں نہیں ، پارلیمنٹ یا اسمبلی کے اندر بنتے ہیں، ...
فارورڈ بلاک سیاسی جماعت میں نہیں ، پارلیمنٹ یا اسمبلی کے اندر بنتے ہیں، اعجاز چودھری
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک نہیں بنتے یہ پارلیمنٹ یا اسمبلی کے اندر بنتے ہیں۔ جن‘‘ اِکا دُکا‘‘ لوگوں نے اختلاف رائے کیا ہے ان کا تعلق پنجاب سے نہیں لاہور سے ہے اور ان کے مسائل بھی لاہور سے وابستہ ہیں۔ میں نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر لیں گے ۔مراد راس تحریک انصاف کی وجہ سے آج ایم پی اے اور پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ظہیر عباس کھوکھر کو عام انتخابات میں ٹکٹ دلایا۔نعیم میر مجھ سے اجازت لے کر لاہور سے باہر گئے ہیں۔ حماد اظہر اور ولید اقبال بھی ٹکٹ لینے کے باوجود ہار گئے تو اس میں میرا کیا قصور ہے وہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک موجود ہے نہ گروپ بندی، سب کے قائد عمران خان ہیں۔ فارورڈ بلاک اسمبلیوں میں بنتے ہیں پارٹیوں میں نہیں، جو لوگ اختلاف رائے رکھتے ہیں ان کے مسائل یونین کونسل کی سطح کے ہیں۔ صوبہ کی سطح کے نہیں۔لیکن پھر بھی ان لوگوں کو بلا کر مسائل سن کر حل کریں گے۔نعیم میر، ظہیر کھوکھر، ولید اقبال، مراد راس سمیت دیگر لوگوں سے ذاتی تعلقات ہیں۔ مراد راس ایم پی اے کے علاوہ اور کیا چاہتے ہیں ان سے مل کر پوچھوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -