شہزاد ہ مقرن بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد

شہزاد ہ مقرن بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد

 لاہور(پ ر) شہزاد مقرن بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا ولی عہد مقرر ہونے پر جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنماﺅں کی مبارکباد۔ حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر قائدین کا نیک خواہشات کا اظہار۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزاد مقرن بن عبدالعزیز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ولی عہد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کا سربراہ ہونے کا صحیح معنوں میں حق ادا کر رہا ہے۔ سابقہ ذمہ داران کی طرف نو منتخب ولی عہد بھی دین اسلام کی ترویج اور مسلمانوں کے حقوق کی بالا دستی کے لیے نمایاں کردار ادا کریں گے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...