ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں ساڑھے 18ارب روپے ’بٹورے ‘ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت اطلاعات و نشریات نے گزشتہ تین سال میں ملک بھر سے دوران پی ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 18 ارب 37 کروڑ اور50 لاکھ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پی ٹی وی لائسنس فیس کی مد کے تحت ملک بھر میں اکٹھی ہوئی رقم 2010-11 ءمیں4637.516 ملین روپے ،2011-12 ءمیں 4908.562 ملین روپے،2012-13 ءمیں 5526.442 ملین روپے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ2013-14 جنوری ءتک3314.209 ملین روپے رہی ہے۔