چھکالگاہے ، غداری کیس میں پراسیکیوٹر کا اعتراف مشرف کی فتح ہے :احمدرضاقصوری

چھکالگاہے ، غداری کیس میں پراسیکیوٹر کا اعتراف مشرف کی فتح ہے :احمدرضاقصوری
چھکالگاہے ، غداری کیس میں پراسیکیوٹر کا اعتراف مشرف کی فتح ہے :احمدرضاقصوری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویزمشرف کے وکیل احمد رضاقصوری نے کہاہے کہ غداری کیس ٹی 20میچ ہے ، آج چھکالگاہے ، پرا سیکیوٹر اکرم شیخ نے اعتراف کرلیاکہ یہ غداری نہیں قانون شکنی کا کیس بنتا ہے جس سے مشر ف کی فتح ہوئی۔غداری کیس میں پرویزمشرف پر فردجرم عائد کے بعد خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احمد رضاقصوری کاکہناتھاکہ بینچ ٹوٹ چکا ہے ،اس بینچ میں کیس سننے کی اہلیت نہیں ہے ، جسٹس فیصل عرب گزشتہ سماعت میں کہہ چکے ہیں کہ اگر آپ کو ہم سے تعاون نہیں کرنا تو ہمیں بھی کیس سننے کا شوق نہیں ، ملک میں اور بھی جج ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی ٹیم نے آج سماعت کا اس لیے بائیکاٹ کیا کہ اس بینچ کی کوئی آئینی ، اخلاقی اور قانونی حیثیت نہیں ، یہ ٹونٹی ٹونٹی ہے ،دیکھیں گے کہ کب چھکا اور چوکا لگانا ہے ، بیرسٹر فروغ نسیم سے شروع سے ہی رابطہ تھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...