علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

  


چھانگا مانگا (نامہ نگار)علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈیزل انجن میں چلتے ہوئے آگ بھڑک اُٹھی جس پر انجن کے قریب واقع بوگیوں کے مسافروں نے چھلانگیں لگادیں ۔تفصیلات کے  مطابق لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس جب چھانگامانگاسٹیشن پر پہنچی تو ٹرن ڈﺅن نمبری انجن 5206میں اچانک آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈنے قابو پا لیا، گاڑی تین گھنٹے تک سٹیشن پر رکی رہی اور لاہور سے منگوایاگیا دوسرا انجن بوگیوں کو لے کر تین گھنٹے تاخیر سے کراچی روانہ ہوگیا۔ گاڑی کے مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،اور خواجہ سعد رفیق کے بلند و بانگ دعوﺅں آج انداز ہو اہے۔

مزید : قومی


loading...